Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سب تحصیل موڑکہو اور تورکہو کو ملاکر تحصیل کادرجہ دیا گیا۔۔۔بی بی فوزیہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے ایم پی اے و پارلیمانی سیکریٹری بی بی فوزیہ نے کہا ہے کہ تورکہو اور موڑکہو کو ملاکر باقاعدہ تحصیل کا درجہ دیدیا گیاہے ۔ اور تحصیل کا نام موڑکہو تورکہو تحصیل رکھا گیا ہے۔ چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بی بی فوزیہ نے بتایا کہ اپر چترال کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق اپر ڈسٹرکٹ کو دو تحصیلوں کا درجہ دیا گیا ۔تحصیل مستوج کے ساتھ موڑکہو اور تورکہو کو ملاکر ایک تحصیل کا درجہ دیا گیا ۔ جس کی نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جو بھی وعدے کئے انکو نبھایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نے پولوگراونڈ جلسے میں ضلع کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعد ہی اس پر کام جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چند دنوں کے اندر سب تحصیل موڑکہو اور تورکہو کو ملاکر ایک تحصیل کا درجہ دیا گیا ۔ اور اس کا نام ’’موڑکہوتورکہو تحصیل ’’ رکھا گیا ۔ اور ساتھ حلقہ اور پٹوار کی بھی حلقہ بندی کی گئی ۔ انھوں نے بتایا کہ بہت جلد اپر ضلع کی نوٹفیکشین بھی جاری کی جائیگی ۔انھوں نے موڑکہو اور تورکہو کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور چےئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

tehsil torkhow tehsil mulkhow


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
2197