Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق ناظمین گروپ کاسیاسی میدان میں دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ ، کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا عندیہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سابق ضلع نائب ناظم سلطان شاہ ، سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان ، سابق یوسی ناظم حیدر عباس، سابق ناظم مبین الملک ، ویلج ناظم مجیب الرحمن و دیگر نے دوبارہ سیاسی میدان میں فعال کردا ر ادا کرنے کا فیصلہ ہے ۔ گزشتہ روز معروف سماجی و کاروباری شخصیت حیدر علی شاہ ، ڈاکٹر نذیر احمد، معراج لال، اُنظر گل ، حاجی مشرف ، قذافی ، ریاض کامل، حاجی آمان، عمران ، عظیم اللہ ، فضل ، اشفاق ، شاکر اللہ، فدا احمد ، حاجی فضل، ممتاز حسین ، عبد الحمید و دیگر کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے سابق ناظمین نے بتایا کہ انھوں نے علاقے کی بہتر مفاد میں دوبارہ سیاسی میدان میں باقاعدہ حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے ۔ جبکہ علاقے کے چیدہ چیدہ سماجی و سیاسی شخصیات نے انھیں باقاعدہ سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ انھوں بتا یا کہ بہت سے سیاسی پارٹیوں مسلم لیگ، پی ٹی آئی ، جے یو آئی ، وطن پارٹی و دیگر نے ان سے رابطہ کیاہے ۔ ہم تمام پارٹیوں اور اُن کے قائدین کا احترام کرتے ہیں تاہم وہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور بہتر مفاد میں کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کریں گے۔ جس کیلئے تمام ہم خیال دوستوں سے رابطے میں ہیں۔ اور بہت جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ایک کمٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس کے سرپرست اعلیٰ اتالیق حیدر علی شاہ ، فنانس سیکریٹری حاجی فضل اور ترجمان مجیب الرحمن ہیں۔ اور بہت جلد رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دے رہے ہیں جو ہم خیال دوستوں اورسیاسی و سماجی شخصیات سے رابطہ کریں گے ۔ اور انھیں ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے کوشش کرینگے۔ تاکہ چترال کی تعمیر و ترقی میں سب ملکر کام کریں اور ساتھ جوبھی فیصلہ کریں گے وہ اکثریت کی مشاورت اور علاقے کی عظیم تر مفاد میں کرینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
2210