Chitral Times

Sep 23, 2020

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بمباغ میں عوامی نیشنل پارٹی کا شمولیتی تقریب،مختلف پارٹیوں سے سینکڑوں افراد اے این پی میں شامل

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کا شمولیتی تقریب سب ڈویژن مستوج کے خوبصورت گاؤں بمباغ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں بمباغ سے ملحقہ دیہات موردیر،کوشٹ،گہکیر،چرون ،چرون اویر اور جنالی کوچ کے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی ۔مختلف پارٹیوں سے جسمیں پی پی پی اور جماعت اسلامی قابل ذکر ہے سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کے صدر الحاج عید الحسین نے ضلعی کابینہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔اپنی صدارتی خطبے میں صدر نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال میں ایک مظبوط پارٹی بنکر اُبھر ا ہے۔عوام اب باشعور ہوگئے ہیں تمام پارٹیاں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہیں اب عوام کی تمام تر نظریں عوامی نیشنل پارٹی پر ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی امیر حیدر خان ہوتی کی سربراہی میں اپنی گزشتہ دور میں کارکردگی کی بنیاد پر 2018کے الیکشن میں کلین سویپ کرکے دوبارہ اقتدار میں آئیگی۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کی روزانہ کی بنیاد پر جوق درجوق اے این پی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے ،عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر ضلع چترال میں گذشتہ کی طرح تمام ترقیاتی کاموں کے دروزاے کھول دے گی۔اُنہوں نے اہالیان علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چترال کے ترقی کو مدنظر رکھکر بھرپور حمایت کے ساتھ پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری خدیجہ سردار نے کہا ہے پارٹی کی ضلعی صدر عید الحسین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی سربراہی میں پارٹی کو کافی تقویت ملی ہے۔ امید ہے کہ آئندہ الیکشن تک پارٹی مذید مظبوط اور کارکن فعال ہونگے۔


شیئر کریں: