Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کے زیر اہتمام پسماندہ علاقوں اُرسون اور کٹاگال میرکھنی میں فری میڈیکل کیمپ

شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کے زیر اہتمام دروش کے پسماندہ ترین علاقہ اُرسون اور کٹاگال میر کھنی میں گذشتہ روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں پاکستان آرمی ،چترال سکاؤٹس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ چترال کے میڈیکل ، سرجیکل سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حصہ لیا ۔ فری میڈیکل کیمپ میں علاقے کے 106بچوں ، 130خواتین اور 87وں کو علاج معالجے کی سہولت دی گئی اور مفت ادویات فراہم کئے گئے ۔ میڈیکل کیمپ کے اختتام کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے اُرسون گاؤن کے غریب مستحق افراد میں مفت راشن پیکیج تقسیم کئے ، جس میں آٹا ، دال ، چینی ، گھی وغیرہ شامل ہیں ، اس موقع پر علاقے کے لوگوں خصوصا مریضوں نے پاک آرمی چترال سکاؤٹس کی طرف سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے اور راشن کی تقسیم پر کمانڈنٹ ٹاسک فورس اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ۔ دوسرے دن اس قسم کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد گورنمنٹ مڈل سکول کٹاگاڑ ( میرکھنی) میں بھی کیا گیا ۔ جس میں بھی سینکڑوں مرد و خواتین اور مریج بچوں کو علاج کی سہولت دی گئی اور مفت ادویات تقسیم کئے گئے ۔

Pak Army and Chitral Scouts free medical camp3 Pak Army and Chitral Scouts free medical camp24 Pak Army and Chitral Scouts free medical camp23 Pak Army and Chitral Scouts free medical camp2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
2144