Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بیار لوکل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام بونی میں گندم کی تخم تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ ) AKRSP کے پراجیکٹ MYHP کے زیر اہتمام بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (BLSO) آفس میں تصدیق شدہ گندم کی تخم زمینداروں میں تقسیم کے موقع پرتقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن مستوج عین حیدر گوندل تھے۔ جب کہ صدارت گورنمنٹ سوشل ویلفیئرآفیسر مستوج نے کی ۔تقریب میں موڑکہو ،کوشٹ اور UC چرون سے تنظیمات کے نما ئندے اور LSOs کے چیرمین نے شرکت کیں ۔اس کے علاوہ MYHP کے ٹیم لیڈر امجد علی شاہ اور فیلڈ آفیسر عارف نے بھی شرکت کیں ۔پروگرام کا آغاذ تلاؤت کلام پاک سے ہوا ۔اس کے بعد منیجر BLSO شیر افضل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔اورٹیم لیڈرنے MYHPکے سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیا ۔فیلڈ آفیسر MYHP نے سرگرمیوں اور آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد علاقے کے عوام کی مدد کرنا ہے جو کہ 2015 ؁ء کے سیلاب میں متاثر ہوئے تھے اور یقین دلایا کہ MYHP علاقے کے عوام کی مشکلات کم کرنے میں ان کی ہر ممکن مدد کرے گا ۔
ریسرچ آفیسر ناصر نے سرٹیفائیڈ تخم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے اب و ہوا ہر قسم کے بیچ کے لئے انتہائی موزون ہے ہمیں چاہے کہ اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کی معاشی حالات کو بہتر بنایا جا سکیں ۔
مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ چترال کے لوگ بہت محنتی ہیں ۔ 2015 ؁ء کے آفات کے بعد انھوں نے بھر پور محنت کرکے اپنے حالات کو بہتر ماحول میں لائے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ گندم کی تصدیق شدہ بیچ کو اپنے تک محدود نہ رکھیں اس کو زیادہ سے زیادہ مقامی زمینداروں تک پہنچائے ۔انھوں نے AKRSP اور BLSO کی جانب سے لوگون کی خدمات پر ان کی تعریف کیں ۔
صدر محفل تاج الدین سوشل ویلفر آفیسر نے کہا کہ BLSO علاقے کے لئے جو خدمات سرانجام دے رہی ہے اور ساتھ علاقے کے عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے جو خدمات سرانجام د رہی ہے وہ قابل تعریف ہے ۔پروگرام کے اخر میں زمینداروں کو تصدیق شدہ گندم کی تخم تقسیم کی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
2141