Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی کی قیادت سے مستوج خاص میں گرلز ڈگری کالج کی قیام کا مطالبہ۔۔۔۔عطا ء الرحمن

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے بانی رکن عطا ء الرحمن نے تحریک انصاف کے ضلعی و صوبائی قیادت خصوصا ایم پی اے بی بی فوزیہ سے مستوج خاص میں گرلز ڈگری کالج کی قیام کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستوج خاص سے لیکر یارخون اور لاسپور ویلی تک طالبات کیلئے کوئی ڈگری کالج موجود نہیں جس کی وجہ سے اکثر طالبات خصوصا غریب بچیاں میٹر ک یا ایف اے کے بعد مذید تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ تعلیم تک ہر بچے کی رسائی ممکن بنانا اور کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ اعلیٰ تعلیم دینا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔انھوں نے بتایا کہ پرواک سنوغر سے لیکر لاسپور، یارخون اور بروغل ویلی تک کوئی ڈگری کالج موجود نہیں جبکہ اس علاقے کی آبادی کم و بیش 60ہزار ہے۔ اور یہاں تعلیم کی تناسب چترال کے دیگر علاقوں سے کافی بہتر ہے۔ جبکہ سالانہ سینکڑوں طالبات میٹرک یا ایف اے ، ایف ایس سی کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں۔ لہذا پی ٹی آئی کی حکومت مستوج خاص میں ایک زنانہ ڈگری کالج قائم کرکے علاقے کے بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں مدد کریں ۔تاکہ پرواک سے لیکر لاسپور اور یارخون ویلی تک کی طالبات کالج استفادہ کرسکیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
2125