Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا بار کونسل ٹریبونل نے متعدد وکلاء کے لاسٗنس معطل کر دیے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) گزشتہ روز خیبرپختونخوا بارکونسل ٹریبونل کا ایک اجلاس منعقد ہوا جسکی سربراہی جسٹس محمد ابراہیم خان بطورچئیرمین اور احمد فاروق خٹک و عبدالولی خان بطور ممبران پر مشتمل تھا۔ خیبر پختونخوا بارکونسل ٹریبونل نے محمد غفور خٹک ایڈوکیٹ کرک اور ناصر نوید ایڈوکیٹ مانسہرہ کے وکالت کا لاٗسنس محدود مدت تک کے لیے معطل کر دیے جبکہ ٹربیونل نے شیر افضل خان جدون ایڈوکیٹ آبیٹ آباد اور شہباز خان ایڈوکیٹ پشاورکے وکالت کا لائنسس دو دو سال کے لیے معطل کر دیے۔اس بابت خیبرپختونخوا بارکونسل نے باضابطہ نوٹفیکشن جاری کر دی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
2097