Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید سپاہی محمد ارشاد کو فوجی اعزاز کے ساتھ اُجنو میں سپر د خاک کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

شہید سپاہی محمد ارشاد کو فوجی اعزاز کے ساتھ اُجنو میں سپر د خاک کردیا گیا
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال سکاوٹس کے سپاہی محمد ارشاد شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی ۔ جس میں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کے علاوہ فوجی و سول افسران نے بھی شرکت کی۔ بعد میں آبائی قبرستان اُجنو تورکہو پہنچا کر فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کردیا گیا ۔ چترال سکاوٹس کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی دی ۔ میڈ یا سیل کے مطابق سپاہی محمد ارشاد کا حال ہی میں چترال سکاوٹس سے ٹل سکاوٹس میں تبادلہ ہوا تھا ۔جنھیں گزشتہ دن چترال سے ٹل جاتے ہوئے راستے میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے دروش ہسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

CS sepahi shaheed

CS sepahi shaheed irshad

CS sepahi shaheed3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
2023