Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے کے آرکے ایس پی کے واش پراجیکٹ کے زیر اہتمام بونی کے مقام پر ایک آگہی نشست

شیئر کریں:

بونی ( نمائندہ چترال ٹائمز) یونیسیف کی مالی معاونت سے اے کے آرکے ایس پی کے واش پراجیکٹ کے تحت بونی کے مقام پر صفائی اور ’’ہینڈ واش ڈے ’’ کی مناسبت سے ایک آگہی نشست منعقد ہوئی جس میں مقامی سکولوں کے بچوں اور بچیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی حفظان صحت کے اصولوں کے بارے میں معلومات فراہم کئے گئے ۔ اس موقع پر پروگرام کے سوشل آرگنائزر حنا مراد نے طلباء اور خواتین کو گھروں کی صفائی، مختلف جگہوں میں کام کے دوران اور کام کے بعد صفائی کا خیال رکھنے اور روزمرہ زندگی میں صفائی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف تدابیر پر روشنی ڈالی۔ حسین احمد نے بتایاکہ اس پراجیکٹ کے تحت 25واٹر سپلائی اسکمیں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ 30گروپ لیٹرین مختلف علاقوں میں تعمیر کئے گئے ۔ سی سی ڈی این کے چیرمین سرتاج احمد خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صفائی کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور طلباء پر زور دیا کہ وہ ٹیکنیکل تعلیم کے حصول پر توجہ مرکوز کریں جس کے ساتھ قوم کی مستقبل وابستہ ہے۔

akrsp wash day booni22

akrsp wash day booni2


شیئر کریں: