Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن کی مختلف محکموں میں کئی آسامیوں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں کئی آسامیوں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کیا ہے جو6 دسمبر 2017 سے 10 جنوری2018 تک پشاور کے مختلف مراکز میں منعقد کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ امیدواروں کو ان کے ڈاک کے پتوں پر کال لیٹرز بھیج دیئے گئے ہیں۔ تاہم جن امیدواروں کو 4 دسمبر 2017 تک کال لیٹرز موصول نہ ہوں تو وہ آفیشل ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ ٹیلی فون نمبر 091-9213563/9212897/9214131 سے رابطہ یاکال لیٹرکی نقل حاصل کرنے کے لئے کمیشن کے دفتر بذات خود بھی آسکتے ہیں ۔تمام امیدواروں کواصلی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اورکال لیٹرز ساتھ لانے کی ہدایت بھی گئی ہے۔ صرف اسی صورت میں انہیں امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ اس امرکااعلان پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے کیاگیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
1987