Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر چھ افسران کی اگلے گریڈوں پر ترقی دیدی گئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) مجاز حکام (وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا) نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر سیدو میڈیکل سوات کے تین افسران کی مستقل بنیادوں پر گریڈ19 سے گریڈ 20 میں ترقی کے ساتھ ان کے تبادلوں وتعیناتیوں کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والے افسرا ن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر پیڈیاٹرک ڈاکٹر اسرا رالحق کو مذکورہ کالج میں بحیثیت پروفیسر پیڈیاٹرک،ایسوسی ایٹ پروفیسر میڈیسن ڈاکٹر باچا آمین خان کو بحیثیت پروفیسر میڈیسن اور ایسوسی ایٹ پروفیسر گائنا کالوجی ڈاکٹر ثانیہ تنویر خٹک کو بحیثیت پروفیسر گائنا کالوجی سیدو میڈیکل کالج سوات میں تعینات کردیاگیاہے ۔ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال کے لئے آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔ان امور کااعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے تین الگ الگ اعلامیوں میں کیاگیا۔

دریں اثنا مجاز حکام (وزیراعلیٰ خیبرپختونخو) نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر گریڈ 18 کے تین ڈسٹرکٹ سپشیلسٹ ریڈیالوجی کو فوری طورپرمستقل بنیادوں پر گریڈ 19 میں سینئر ڈسٹرکٹ سپشلیسٹ ریڈیالوجی کے عہدے پرترقی دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں ڈاکٹر خان شاہ، ڈی ایچ کیو ٹی ایچ ڈی آئی خان، ڈاکٹر سرتاج خان، ڈی ایچ کیو تیمر گرہ دیر پایاں اورڈاکٹر بخت روخان ،سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات شامل ہیں۔ درایں اثنا محکمہ صحت کے ایک اور اعلامیہ کے مطابق سینئر ڈسٹرکٹ سپشلیسٹ گائناکالوجی(بی ایس۔ 19 ) ڈاکٹر طاہر ہ یاسمین کو گریڈ 20 میں چیف ڈسٹرکٹ سپشلیسٹ گائنا کالوجی کے عہدے پر ترقی دیدی ہے۔ ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال کیلئے آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔ ان کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے۔ ان امورکا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
1978