Chitral Times

Dec 6, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش آتشزدگی ، 7آٹواسٹور، 21ورکشاپ، 26کباڑ خانے، 3 گھرجل کر خاکستر، نقصانات کا اندازہ چالیس کروڑ روپے ، فوری امداد کی اپیل ۔۔۔۔سرتاج احمد خان صدر چیمبر آف کامرس چترال

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) جمعہ کی شب ڈھائی بجے دروش بازار میں خوفناک آتشزدگی سے 60دکانیں اور تین گھر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ خسارے کا ابتدائی اندازہ 40کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان نے تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس، صدرتجار یونین دروش حاجی شاد محمد خان ، ممبر تحصیل کونسل شیر نذیر، سوشل ورکر ریاض حسین کامل کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرکے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ ان دکانوں میں 7آٹواسٹور، 21ورکشاپ، 26کباڑ خانے، 3 گھر اور جنرل اسٹور شامل تھے ۔ انہوں نے کہاکہ آگ بجھانے والے رضاکاروں نے جانفشانی سے کام کرکے آگ کا رخ رہائشی گھروں کی طرف ہونے سے روک دیاجس سے دروش ایک ممکنہ تباہی سے بچ گئی ۔ آتشزدگی کے وجوہات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ وجہ تو فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی لیکن آگ سب سے پہلے ایک کباڑی کے دکان میں لگ گئی جس کے بعد ایک گاڑی میں آگ لگنے سے پھٹ گئی اور آگ کوچاروں طرف پھیلادی ۔ انہوں نے کہاکہ دروش بازار میں آتشزدگی کے متاثریں کا ذریعہ معاش تباہ ہوکر رہ گئی ہے جس کے لئے ان کے ساتھ حکومتی امداد ناگزیر ہے اس لئے صوبائی حکومت کو چاہئے کہ ریلیف ایکٹ میں تبدیلی لاکر ان متاثریں کے بھاری نقصانات کا ازالہ کیاجائے ۔انہوں نے چترال کے لئے منظور کردہ ریسکیو 1122کو فوری طور پر چترال میں فنکشنل کیا جائے تاکہ ایسے ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جاسکے۔ صدر چیمبر آف کامرس نے اچھی کارکردگی پر ٹی ایم اے کے فائر اسٹاف کے انعام کا بھی اعلان کیا۔ ا نہوں نے بروقت موقع پر پہنچنے پر اے ڈی سی چترال منہاس الدین اور اپر دیر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن, پاک آرمی ، چترال سکاوٹس، پولیس ، انتظامیہ اور مقامی رضاکاروں

کا بھی شکریہ اداکیا۔

 

sartaj ahmad khan addressing press confrence Chitral Drosh Bazar cought fire mid night of Friday resulting 40 crore loses to the people of area pic by Saif ur Rehman Aziz7

 

Drosh atashzadgi4 1 Drosh atashzadgi3 1 Drosh atashzadgi 1 Drosh atashzadgi3t5 Drosh atashzadgi3t Drosh atashzadgi38

Drosh atashzadgi3t5 1 Drosh atashzadgi3t 1 Drosh atashzadgi38 1 Drosh atashzadgi37 1 Drosh atashzadgi344 1 Drosh atashzadgi34 1

 

 

 

 


شیئر کریں: