Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دیر بالا، ویلج کونسل ڈویلپمنٹ پلان بنانے کے حوالے سے ایس آرایس پی کے زیر اہتمام ٹریننگ ورکشاپ،

Posted on
شیئر کریں:

دیر بالا ( چترال ٹائمز رپورٹ )سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام دیر بالا کے ایک مقامی ہوٹل میں تحصیل دیر کے ویلج ناظمین اور سیکریٹریوں کیلئے ویلج کونسل ڈویلپمنٹ پلان بنانے کے سلسلے میں ایک ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا ۔ جس میں علاقے کے ویلج ناظمین اور سکریٹریز کے علاوہ ضلعی ناظم فصیح اللہ اور ڈسٹرکٹ مانیٹئرنگ آفیسر خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن ضیاء الرحمن نے بھی شرکت کی ۔ ڈی ایم او ضیاء الرحمن نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا قانون عوام کے بہتری کیلئے بنا یا گیا ہے۔ جوکہ خیبر پختونخوااسمبلی کی ایک بہترین کاوش ہے۔جوکہ کرپشن کی روک تھام اور بہتر گورننس کیلئے یہ قانون خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز 2014کے نام سے جانا جاتا ہے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اجلاس سے ضلعی ناظم فصیح اللہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس قانون کو عوام کی بہترین مفاد میں قرار دیا اور ڈسٹرکٹ مانیٹئرنگ آفیسر ضیاء الرحمن کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ پروگرام کے اخر میں رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن سے متعلق بروشرز اور فلائیر شرکاء میں تقسیم کئے گئے۔

Chitral times dir srsp program2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , ,
1851