Chitral Times

18th November 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • تحصیل ہیڈ کواٹر کمپلکس دروش کیلئے پی سی ون طلب۔6کنال آراضی درکار۔

    November 15, 2017 at 6:34 pm

    دروش(جہانزیب سے ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے تحصیل دروش کے قیام کے فوراً بعد اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر کمپلکس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو ایک ہی چھت کے نیچے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے دفاتر میں رسائی آسانی ہو۔اس سلسلے میں پی ٹی ائی کے ضلعی رہنما رضیت با اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر 6 کنال عاراضی خریدنے اور اس پر تحصیل ہیڈ کوارٹر کمپلکس کے قیام کیلئے فوری طور پر پی سی ون طلب کیا ہے تاکہ زمین خریدنے کے بعد اس پر تحصیل ہیڈ کواٹر کمپلکس فوری طور پر تعمیر کیاجائے اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے دفاتر کو یکجا کر کے اس کا نام تحصیل ہیڈ کواٹر کمپلکس رکھا جائے۔جس کیلئے ہم صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ و تحریک انصاف کے ضلعی قیادت اور ایم پی اے بی بی فوزیہ کے مشکور ہیں کہ جن کے بدولت لوگوں کے سہولیات کیلئے پہلے تحصیل کا قیام اور اب تحصیل ہیڈ کواٹر کمپلکس کیلئے باقاعدہ طور پر زمین خریدنے اور اس پر بلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے کروائی کا آغاز کیا گیا ہے جوکہ اپنی مثال آپ ہے۔آنے والے کچھ مہینوں میں لوگوں کو دروش تحصیل ہیڈ کواٹر کمپلکس کے حوالے سے خوشگوار تبدیلی محسوس ہو گی۔

  • error: Content is protected !!