Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سمیت مقامی آبادیوں کی تہذیب و ثقافت کو محفوظ بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے…… مشاورتی اجلاس

شیئر کریں:

چترال سمیت مقامی آبادیوں کی تہذیب و ثقافت کو محفوظ بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے……ایس ڈی پی آئی مشاورتی اجلاس

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت کو چترال سمیت ملک کی مختلف مقامی آبادیوں کی تہذیب و ثقافت اور زبانوں کو محفو ظ بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ مقامی ثقافی ورثے کو محفوظ بنانا پائیدار ترقی کے عالمی اہداف کی رو سے بھی حکومتوں کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام’ مقامی ثقافت کا تحفظ۔ چترال خطہ امن ‘ کے موضوع پر مشاورتی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

 

چترال سے رکن قومی اسمبلی پرنس افتخار الدین نے اس موقع پر چترال کی ثقافت اور تہذیب کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ہونے والے تمام ترقیاتی منصوبوں میں مقامی ثقافت اور زبانوں کو محفوظ بنانے کے حوالے سے پہلووں کو مد نظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے علاوہ سول سوسائٹی کو مل کر ایسے اقدامات کے لیے کام کرنا چاہئے جن کی بدولت ترقیاتی منصوبوں کے منفی اثرات کا تدارک کیا جا سکے۔

 

علاقے سے صوبائی اسمبلی کے رکن سلیم خان نے کہا کہ چترال میں مقامی آبادیوں کو اپنی زبان و ثقافت کو محفوظ بنانے میں مدد دینے کے لیے وسائل مہیا کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی تہذیب و ثقافت کے تحفظ اور فروغ میں سرکاری شعبے کے علاوہ نجی شعبے کا میڈیا انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

 

دوسرے مقررین جن میں حیب الرحمان، پروفیسر اسرارالدین، فخرالدین اخوانزادہ اور سید حریر شاہ شامل تھے، نے چترال کی مقامی تہذیب و ثقافت کے مختلف پہلووں پر روشنی دالتے ہوئے کہا کہا کہ اس ورثے کا آئندہ نسلوں تک پہنچنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشترکہ ورثے کی حفاظت کے لیے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

sdpi isb program sdpi isb program2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
1804