Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیسیف آفس پشاور کے چیف کا دورہ چترال ، انگارغون واٹر سپلائی اسکیم کے متاثرہ حصوں کا معائنہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) چیف آف آفس یونیسف پشاور چارلس نوزوکی (Charles Nuzuki) نے کہا ہے ۔ کہ صحت مند انسانی زندگی کیلئے صاف پانی بنیادی اہمیت کی حامل ہے ۔ اور یونیسیف کا مقصد بچوں کو پانی کی فراہمی نہیں ۔ بلکہ صاف پانی تک رسائی کو ممکن بنانا ہے ۔ تاکہ صحت مند بچے صحت مند شہری بن سکیں اور اس سے ایک توانا معاشرہ تشکیل پا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انگار غون واٹر سپلائی سکیم چترال کے سیلاب سے متاثرہ پائپ لائن کو بچھانے کیلئے اپنے ادارے کے فنڈ سے تعمیر شدہ حفاظتی پشتوں کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ ڈاکٹر انعام اللہ ہیلتھ آفیسر اور انجینئرسجاد اکبر یونیسیف کے علاوہ تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس ، ٹی ایم او قادر ناصر و انجینئر محمد یوسف او ر ولی شاہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان میں 53ہزار بچے صرف پیچش کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں ۔ جو ناقص پانی ، صفائی کی کمی خصوصا ہاتھوں کو صاف رکھنے میں بے احتیاطی کے باعث اس کا شکار ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تمام تر منصوبوں کا مقصد ہماری نظر میں بچے ہی ہیں ۔جن کو صاف ماحول اور صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیح ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر انعام اللہ نے کہا ۔ کہ صفائی کے حوالے سے آگہی پھیلانے کے سلسلے میں واش پراجیکٹ کے تحت اپر چترال میں کام ہو رہا ہے ۔ جس میں کمیونٹی مڈ وائف اور ایل ایچ ویز کے ذریعے گھر صحت و صفائی کی اہمیت کے حوالے آگہی دی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ صحت سے متعلق متاثرہ سکیموں کی بحالی ، سکولوں کیلئے لیٹرین وغیرہ تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ چیف نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھیر، تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس ، ٹی ایم او قادر ناصر اور ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ وہ چترال میں مختلف منصوبوں کی تکمیل میں یونیسیف کی مدد کرتے ہیں ۔ چالس نوزوکی نے یونیسیف کے فنڈ سے انگار غون پائپ لائن کو بچانے کیلئے مختلف مقامات پر تعمیرشدہ تقریبا 2000فٹ حفاظتی پشتوں کا معائنہ کیا ۔ اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے پانی کے سورس کو بھی دیکھا ۔ جس میں تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس نے اُن سے مطالبہ کیا ۔ کہ منبع پر وافر مقدار میں پانی موجود ہے ۔ اس لئے یونیسیف اپنا مزید تعاون برقرار رکھتے ہوئے آٹھ انچ علیحدہ پائپ لائن انگارغون سے چترال شہر کے مختلف دیہات شالی ، لشٹ ، سینگور ، بلچ ، چیو ڈوک ریحانکوٹ وغیرہ کیلئیفنڈ مہیا کرکے چترال شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد دے ۔ تحصیل ناظم نے اس موقع پر یونیسیف کی طرف سے چار کروڑ 38لاکھ روپے کی فنڈ فراہم کرکے پائپ لائن کی بحالی پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ مولانا الیاس نے اس موقع پر مہمانوں کو چغہ اور ٹوپی پہنائے اور چترال آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔

unicef team visit angarghon water supply scheme chitral unicef team visit angarghon water supply scheme chitral1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
1796