Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی ، سب ڈویژن مستوج کے گرلز سکولوں کے طالبات کے مابین مختلف مقابلوں میں انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سب ڈویژن مستوج کے گورنمنٹ گرلز سکولوں کے طالبات کے مابین مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا انتظام محکمہ ایجوکیشن (فیمل) کے حکام نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسربی بی حلیمہ نذیر کی ہدایت پر کئے تھے۔جبکہ ان مقابلوں کی نگرانی جنرل سیکریٹری سپورٹس بی بی نورشبا ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریشن نے کی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بونی میں منعقد ہ ان مقابلوں میں سب ڈویژن مستو ج کے کل دس سکولوں نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں قراء ت ، نعت خوانی ، تقاریر (انگلش ، اردو)، ملی نعمہ ، پوسٹر سازی، مضمون نویسی اور کوئز کے مقابلے شامل تھے۔ تقرریری مقابلے میں قطرینہ آیوب دختر محمد ایوب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریشن نے پہلی، نعت خوانی میں ساجدہ دختر شمس الرحمن ، ملی نعمہ میں کریمہ گروپ اور کوئز مقابلوں میں سدرہ دختر سردار یوسف نے کامیابی حاصل کی ۔

inter school compition sub division mastuj at booni1 inter school compition sub division mastuj at booni3


شیئر کریں: