انٹر سکولز اسپورٹس مقابلے اختتام پذیر ، فٹبال جی ایچ ایس ایس ایون اور کرکٹ بریپ نے اپنے نام کرلیا
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) انٹر سکولز اسپورٹس مقابلے گزشتہ دن اختتام پذیر ہوگئے ۔گورنمنٹ ڈگری کالج چترال گراونڈ میں منعقد انٹر سکولز اسپورٹس مقابلے کے اخری روز فٹ بال کے مقابلے میں جی ایچ ایس ایس ایون نے پامیر پبلک سکول بونی کو ایک صفر سے ہراکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انٹر سکولز مقابلوں میں ضلع بھر سے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولز اور ہائیر سیکنڈری سکولز نے بھی حصہ لیا تھا۔فٹ بال میں ایون نے پامیر پبلک سکول بونی کو، کرکٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول بریپ نے دروش پبلک سکول کو ، رسی کشی میں تریچمیر ماڈل کالج نے جی ایچ ایس بمبوریت کو، بیٹ مینٹین میں تریچمیر ماڈل کالج نے گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کواور والی بال میں پامیر پبلک سکول نے جی ایچ ایس ایس موری کو ہراکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
مہمان خصوصی لیفٹنٹ کرنل طارق ونگ کمانڈر 142ونگ تھے۔ جبکہ صدر مخفل ڈی ای او ایجوکیشن احسان الحق تھے ۔ پرنسپل صاحبان، اساتذہ کرام ، اے ڈی او سپورٹس فاروق اعظم، ڈسٹرکٹ سیکریٹری کمال الدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے جتینے والے ٹیموں میں ٹرفی ااورانعامات تقسیم کی ۔