Chitral Times

23rd November 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • پاک آرمی کے شہید سپاہی فضل خالق آبائی گاوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک

    November 14, 2017 at 9:29 pm

    چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)پاک آرمی کے جانباز بٹالین 8پنجاب سے تعلق رکھنے والے سپاہی فضل خالق شہید کو منگل کے روز ان کے آبائی گاؤں سین لشٹ میں فوجی اغزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔جو گزشتہ دن عباسی سیکٹر کارگل میں ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا ۔ نماز جنازے میں چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین کے علاوہ آرمی اور سول کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ چترال سکاوٹس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی ۔ بعد میں کمانڈنٹ کرنل معین الدین شہید کے گھر بھی گئے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

  • error: Content is protected !!