Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ویلج ونیبر ہوڈ کونسلوں میں سیکرٹریوں اورنائب قاصدوں کی ترقیوں کاعمل بھی جلد ہی مکمل کیا جائیگا۔ ۔عنایت اللہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ)خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ویلج اورنیبر ہوڈ کونسلوں سمیت بلدیاتی نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ ویلج ونیبر ہوڈ کونسلوں میں سیکرٹریوں اورنائب قاصدوں کی ترقیوں کاعمل بھی جلد ہی مکمل کرے گی۔ وہ منگل کے روز پشاور میں ویلج اورنیبر ہوڈ کونسلز سیکرٹریز کے سروس سٹرکچر کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔اجلاس میں سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ ،ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات شرافت ربانی ،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس مشرف خان، بین الصوبائی رابطہ کے نمائندے عادل صدیق ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات نے اجلاس کو ویلج اورنیبر ہوڈ کونسلر سیکرٹریز کی ذمہ داریوں ،موجودہ سکیلوں اورترقی کے باے میں تفصیلی طوراگاہ کرتے ہوئے تجاویز پیش کیں کہ ویلج سیکرٹری کی بنیادی بھرتی گریڈ 9 میں ہونی چاہئے اوردس سال سے زیادہ ملازمت کرنے والے وی سی /این سی کے سیکرٹریز کو گریڈ 11 میں جبکہ سپروائزر کے لئے گریڈ 14۔اسی طرح وی سی /این سی کے نائب قاصد کے لئے بھی 20 فیصد کوٹہ کی تجویز پیش کی گئی ۔سینئروزیر نے متعلقہ حکام کو کیسز جلد از جلد تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس کو متعلقہ فورم سے منظور کرایا جائے ۔


شیئر کریں: