Chitral Times

24th November 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • چلڈرن اینڈ گائنی ہسپتال میں یونیسیف کی تعاون سے تعمیر شدہ نیو چلڈر ن برن یونٹ کا افتتا ح

    November 14, 2017 at 8:24 pm

    چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چلڈرن اینڈ گائنی ہسپتال چترال ژانگ بازار میں یونیسیف کی طرف سے ریٹو فٹنگ شدہ نیو چائلڈ برن یونٹ کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے کی ۔ اس موقع پر ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں چارلس نوزوکی کے علاوہ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ ، یونیسیف ڈاکٹر انعام اللہ اور ہسپتال کے تمام ڈاکٹر ز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی ۔ چلڈرن ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر گلزار نے اس موقع پر نیو برن یونٹ کیلئے سامان کی فراہمی دو ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹریننگ پر یونیسیف کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ، کہ انہوں نے ہسپتال کا ایک اہم مسئلہ حل کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کے سلسلے میں تیار شدہ یہ یونٹ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔انہوں نے اس یونٹ کے قیام کیلئے بھر پور کوشش کرنے پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کے خدمات کی تعریف کی ۔ ڈاکٹر حمید نے کہا ۔ کہ یہ ایک ماڈرن نرسری ہے ۔ جسے بہتر طریقے سے چلانے کیلئے مخیر حضرات سے بھی تعاون حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسراراللہ ڈاکٹر نورالاسلام ، ڈاکٹر سلیمہ حسن نے یونیسیف اور ڈاکٹر عبدالحمید کی کوششوں کی تعریف کی ۔ ڈاکٹر سلیمہ حسن نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ جسطرح یونیسیف کی طرف سے نیو چائلڈ برن یونٹ بنا کر دیا گیا ہے اسی طرح گائنی ہسپتال کیلئے لیبر روم کا بھی بندوبست کیا جائے۔ تاکہ صحت مند ڈیلوری کے ساتھ ماں اور بچے دونوں کیلئے یکسان سہولیات بھی میسر ہوسکے۔ جس پر چیف یونیسیف چارلس زونوکی نے لیبر روم تعمیر کرنے کیلئے بھر پور کوشش کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے نیو برن نرسری کے قیام پر ڈاکٹر گلزار اور دیگر ڈاکٹروں کے کردار کی تعریف کی ۔

  • error: Content is protected !!