Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت کی طرف سے بھیجا گیا ایمبولینس دروش ہسپتال انتظامیہ کے حوالے۔

Posted on
شیئر کریں:

دروش( جہانزیب سے ) دروش ہسپتال کے اپگریڈیشن کا سلسلہ جاری اور اج اس سلسلے میں ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے و پار لیمانی سیکرٹری بی بی فوزیہ تھی۔ جس نے ایمبولنس کی چابی ایم ایس دروش ڈاکٹر محمد یعقوب کے حوالے کی۔اس پر وقار تقریب سے الحاج خورشید علی،قاری جمال عبد الناصر ، رضیت با اللہ ، ارشاد مکرر،حاجی سلطان محمد، حید ر عباس، حاجی شاد محمد، خالد محمود ، حاجی گل نواز ،فاروق علیشاہ، خوش نواز اور بہرام سید وغیرہ نے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ لوگوں کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر ایک جدید ایمبولینس دروش ہسپتال کے حوالے کیں۔جس سے مریضوں کو باہم سہولت پہنچایا جا سکے گا۔جبکہ ایم پی اے بی بی فوزیہ نے اس موقع پر کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تبدیلی پہ یقین رکھتی ہے اپر چترال کا قیام اور دروش کو الگ تحصیل کا درجہ دینا ہماری پارٹی کی بہت بڑی کا میابی ہے جبکہ سینئر رہنما رضیت با اللہ کا کہنا تھا کہ باوجود چترال میں مینڈیٹ نہ ہونے کے اپنے دورے حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے اور فلاحی کاموں کا سلسلہ عوامی بہبود اور اللہ کی رضا مند ی کیلئے جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں ایم پی اے بی بی فوزیہ نئے تعمیر شدہ کنٹین کا بھی افتتاح کیا۔

ambulance thq hospital drosh pti fouzia handover keys to ms ambulance thq hospital drosh


شیئر کریں: