Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بلدیاتی نظام اور ملکی ترقی لازم و ملزوم ہیں۔ مقامی حکومتوں کو 54 ارب روپے منتقل کر چکے ہیں ۔ عنایت اللہ

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) سینئرو زیر بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہاہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور جمہوری نظام کے استحکام کے لیے بلدیاتی نظام کا تسلسل ناگزیر ہے ۔ ایک بہترین بلدیاتی نظام راتوں رات نہیں بن سکتی اس کے لیے تسلسل کے ساتھ جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ کسی بھی سیاسی حکومت نے پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات کرائیں ہیں اور اپنے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے ہیں ۔ پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام میں 2001 سے 2008 تک 9 ارب روپے دیے گئے تھے جب کہ موجودہ نظام میں دو سالوں کے دوران 54 ارب روپے مقامی حکومتوں کو منتقل کیے گئے ہیں اگروفاق صوبے کا حصہ بروقت اداکریں تو 2018 تک بلدیاتی اداروں کو 80 ارب روپے فنڈز دیں گے ۔ مقامی حکومتوں کی کارگزاری اور فعالیت ملک کی ترقی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے ضروری ہے ۔ ہمارے انقلابی بلدیاتی نظام کی کامیابی کے لیے مزید موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔بلدیاتی نظام اور ملکی ترقی لازم و ملزوم ہیں۔ وہ مقامی حکومتوں کے دوسالہ کارکردگی کے حوالے سے سروے رپورٹ کی تقریب رونمائی سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات شرافت ربانی ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ ، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، اسٹنٹ ڈائیریکٹرز لوکل گورنمنٹ ، ٹی ایم اوز اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔ سینئرو زیر عنایت اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقامی حکومتوں کو انفرادی منصوبوں کے ساتھ ساتھ اجتماعی فوائد کے حامل دیر پا منصوبوں پر توجہ دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ مقامی حکومتوں کو 54 ارب روپے منتقل کر چکے ہیں لیکن ان رقومات کا بہت بڑا حصہ ابھی خرچ کرنا باقی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اختیارات اور ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر منتخب نمائندے استعمال کر رہے ہیں اور آج نیبر ہوڈ کونسل تک لوگ استفادہ کر رہے ہیں اور بلدیاتی نظام فعال ہور ہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے بغیر کسی بھی ملک میں جمہوریت مکمل اور مستحکم نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کریں اور مقامی سطح پر لوگوں کے تعلیم ، صحت ، آبنوشی ، صفائی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے فنڈزکے استعمال کو یقینی بنائیں ۔

Khyber Pakhtunkhwa Senior Minister for Local Government Inayatullah


شیئر کریں: