Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ووکیشنل کالج چترال کی طالبات پرنسپل کی برطرفی کے خلاف سراپا احتجاج، حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) شاہین ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چترال کی طالبات نے ادارے کے پرنسپل اسیہ اجمل کی برطرفی اور نئی پرنسپل کی تقرری کے خلاف جلوس نکالا اور چترال پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے انتظامیہ اور حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ اگر فیصلے کو واپس نہ لیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برامد ہوں گے اور ادارے میں زیر تعلیم طالبات کلاسوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے احتجاج جاری رکھنے پر مجبور ہوں گے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طالبات کے رہنماؤں ضیاء النساء، خورشیدہ، مہتاب، صباء ، مروہ اور دوسروں نے کہاکہ شاہین سسٹم آف ووکیشنل ٹریننگ نے چترال جیسے پسماندہ علاقے کے لئے غیر رسمی طور پر ہند مندی کی تربیت مہیاکرنے یہاں ادارے کی بنیاد ڈالی جس سے اس علاقے کے خواتین کو بہتر روزگار کے مواقع میسرآئے اور اس ایک سال کے عرصے میں اس ادارے نے ایک نام پیدا کیا جس میں پرنسپل اسیہ اجمل کی بہترین صلاحیتوں اور فرض منصبی سے انتہائی لگاؤ اور دلچسپی کا بڑا ہاتھ تھا ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک نوزائیدہ تعلیمی ادارے کو ایک سال کی قلیل عرصے میں اوج ثریا تک پہنچانے والی پرنسپل کو ان کی خدمات کے صلے میں انعامات اور تمغات سے نوازنے کی بجائے انہیں برطرف کرکے کسی اور کو ان کی جگہ پرنسپل کے طور پر تعینات کردی گئی ہے جوکہ انہیں ہرگز قبول نہیں ۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ پرنسپل اسیہ اجمل کو و ہ اپنے ادارے کے لئے ناگزیز سمجھتے ہیں اور ان کی برطرفی کو قبول نہیں کریں گے اور شاہین سسٹم آف ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے چیف ایگزیکٹیو افیسر ایر کموڈور امین الحق سے اپیل کی کہ وہ طالبات کے ہردلعزیز پرنسپل اسیہ اجمل کو ہر صورت برقرار رکھ کر ا ن کو پریشانی سے بچائے۔ انہوں نے کہاکہ چترال سے تعلق رکھنے والی بیٹیاں پہلی باراپنے پرنسپل کی خاطر چاردیواری سے باہر قدم رکھنے پر مجبور ہوگئے ۔ بعدازاں احتجاج کرنے والی طالبات پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

svti chitral students protest

svti chitral students press conference 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
1704