Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف سیکرٹری کی ڈومسائل کے اجراء اور ریونیو کیسز سے متعلق امور سہل بنانے سے متعلق حکام کو ہدایات

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخو ا محمد اعظم خان نے عام لوگوں کے لئے ڈومسائل کے اجراء اور ریونیو کیسز سے متعلق امور سہل بنانے سے متعلق حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ یہ ہدایات انہوں نے ضلع مردان کے ڈسٹرکٹ ریکارڈ روم کی ڈیجیلائزیشن سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر مردان کو ہدایت کی ہے کہ ڈومیسائل اجراء کو عوام کے دہلیز پر جاری کرنے کے لئے خصوصی طریقہ کار پر مبنی ماڈل بنایا جائے تاکہ صوبے کے دیگر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اس طریقہ عمل کو اپناتے ہوئے عوام کو بہتر سہولت فراہم کر سکیں ۔ انہیں مزید ہدایات کی گئیں کہ سروسز ڈیلیوری سنٹر میں بینک کاونٹرز کھولے جائیں ۔ ایس ڈی سی میں سہولت ڈسکس کے قیام اور ایس ڈی سی میں لوگوں کی سہولت کے لئے برانچ لیس بینکاری کی سہولت فراہم کی جائے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اسسٹنٹ ڈیٹا بیس منیجر کے لئے کام کی نوعیت کا تعین کریں اور اسے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بیج دیں ۔ ایس ایم بی آر کو ہدایت کی گئی کہ مختلف عدالتوں میں ریونیو کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لئے رہنما اصول تیار کریں اور ڈویژنل سطح پر ریونیو کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا جائے تاکہ دیگر ملازمین بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔ڈپٹی کمشنر مردان کو کہا گیا کہ بعض پٹواریوں کی پوسٹوں کو سروسز ڈیلیوری آفیشلز( کمپیوٹرآپریٹرز) میں تبدیل کرنے کے لئے کیس محکمہ خزانہ کو بھجوائیں ۔ اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی گئی کہ وہ سروسز ڈیلیوری سنٹرز کی معاونت کے لئے وکلاء کی ایک ٹیم کی خدمات حاصل کرنے کے لئے محکمہ قانون سے مشاورت کریں ۔


شیئر کریں: