Chitral Times

24th November 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • آفاق انسائیکلو پیڈیا مقابلے کی تقریب تقسیم انعامات ، کرنل معین الدین مہمان خصوصی

    November 12, 2017 at 5:59 pm

    چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے کہاہے کہ موجود ہ وقت انتہائی سخت مسابقت کا ہے جس میں دل لگاکر کام اور محنت کئے بغیرکامیابی ناممکن ہے اور یہ خوش آئندبات ہے کہ چترال کی جدید نسل میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہے جوکہ اپنے ملک کے نام کو روشن کرسکتے ہیں لیکن ان کو مواقع مہیاکرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ اتوار کے رو ز سینٹینل ماڈل سکول کے ہال میں آفاق انسائیکلوپیڈیا مقابلے کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جدید سائنس کے موجد بھی مسلمان ہی تھے اور بوعلی سینا سے لے کر ابن الہیثم تک سب نے فزکس ، کمیسٹری، بیالوجی اور ریاضی کی بنیادرکھ دی اور دنیاکو راہ دکھلادی اور اپنی محنت اورجہد مسلسل کے ذریعے ہم وہ مقام امت مسلمہ کو واپس دلاسکتے ہیں اور آفاق کے زیر اہتمام ایسے مقابلے اور پروگرامات اس سلسلے کی کڑی ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر آفاق کے ملاکنڈ ڈویژن کے ریجنل ہیڈ صاحبزادہ ماجد علی نے خطاب کرتے ہوئے چترال میں سکولوں کے طلباء اور طالبات میں موجود ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اسے مناسب جہت دینا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ انہوں نے سکولوں میں زیر تعلیم جماعت ہائے ہشتم تا دہم تک طالب علموں کی کیرئر کونسلنگ کے لئے نومبر کی 22تاریخ کو کلسٹر ٹیسٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ آفاق کے ڈسٹرکٹ منیجر ذولفقار احمد، پروفیسر فداء الرحمن اور عالمگیر نے آفاق کے زیر اہتمام سکولوں کے طالب علموں کے درمیاں مقابلوں کی اہمیت اور اس کے آئندہ لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے بتایا کہ مقابلے میں آٹھ سو سے زیادہ طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ آفاق انسائیکلوپیڈیا مقابلے میں ایف سی پی ایس کی طالبہ عندلیب یونس نے 100فیصد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسرے انعام یافتگان میں حفیظ الرحمن اقراء ماڈل سکول، تنویر عالم آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول، فہیم الدین ایف سی پی ایس دروش ،اسدالرحمن دارالحکمت برنس، فصاحت امین دارالحکمت برنس، اظہار اللہ دانش پبلک سکول بکرآباد، خوشی نور ایف سی پی ایس دروش اور اسی سکول کے الینا شریف اور ایف سی پی ایس مستوج کے سیدہ فصیحہ فراز دختر شیر فراز شامل ہیں جو گزشتہ تین سالوں سے پوزیشن لے رہی ہے۔

  • error: Content is protected !!