Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہوٹلزوریسٹورنٹس کو15دن میں ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ کیساتھ رجسٹرڈ کرنے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ)صوبہ کے مختلف اضلاع میں موجود ہوٹلز، ٹریول ایجنٹ اور ریسٹورنٹ کو شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی سمیت حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کیلئے 15 روزکی ڈیڈ لائن دیدی گئی اس سلسلے میں گزشتہ روز صوبائی پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کی ہدایات کے مطابق ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر بنوں محمد اصغر نیازی نے کی جبکہ اس موقع پر ڈی پی او بنو ں ، ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کے ڈائریکٹر محمد عربی ، ریجنل انچارج جاوید مروت ، سب انسپکٹر محمد ادریس ، ٹریول ایجنٹ یونین کے صدر سلیم الرحمان ، ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ کے صدر محمد اشرف بھی موجود تھے، اجلاس میں علاقہ میں موجود غیر رجسٹرڈہوٹلز ،ریسٹورنٹ اور ٹریول ایجنٹس کو ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کیساتھ 15دنوں میں رجسٹرڈ کرنے اور ان میں عوام کیلئے حفظان صحت کے معیار کو بہتررکھنے کے احکامات جاری کئے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی ابھی تک رجسٹریشن نہیں کی گئی انہیں 15 دن کے اندر اندر اپنی رجسٹریشن کرائیں جبکہ اس کے بعد انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ جن ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے ذمہ بقایاجات باقی ہیں وہ بھی ان کی ادائیگی جلد از جلدکریں اور ہوٹلز میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے ریٹ بھی مقرر کئے جائیں، شہریوں اور سیاحوں کیلئے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں حفظان صحت کے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈائریکٹرٹورسٹ سروسز محمد عربی نے کہاکہ صوبہ میں شہریوں کو بہترین اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے اور ہوٹلزو ریسٹورنٹس میں صفائی کی صورتحال بہتربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ صوبہ میں مہمان نوازی کے عالمی معیار کو یقینی بنایا جائے ،اس سے قبل ایڈوائزری کمیٹی کاایک اجلاس ڈپٹی کمشنر کرک شفیع اللہ کی صدارت میں منعقد ہوا تھا جس میں جس میں ٹریول ایجنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عارف خٹک اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی جس میں کرک میں موجود غیر رجسٹرڈہوٹلز اورریسٹورنٹ کو ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کیساتھ 15دنوں میں رجسٹرڈ کرنے اور ان میں عوام کیلئے حفظان صحت کے معیار کو بہتررکھنے کے احکامات جاری کئے گئے۔


شیئر کریں: