Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے معروف مزاحیہ فنکار منورشاہ رنگینؔ کی طر ف سے محسنین کا شکریہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف مذاحیہ فنکار منورشاہ رنگین ؔ نے اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنھوں نے ان کے دل کی شریانوں کے اپریشن کے موقع پر خصوصی دعاؤں میں ان کو یاد رکھا ۔ اور ان کے ساتھ خصوصی مالی معاونت بھی کی ۔ چترال ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ چھ مہینے پہلے ان کی دل کا اپریشن ہوا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے دل کی چار وال بند تھیں۔ جس کی کامیاب اپریشن کے بعد وہ اب مکمل طور پر تندرست ہوگیاہے۔ منور شاہ نے بتایا کہ اپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں چھ مہینے مکمل ریسٹ کی ہدایت کی تھی ۔ جس کی معیاد مکمل ہونے پر وہ اُن لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے سب سے پہلے چترال ٹائمز کے آفس آئے ہیں ۔ کہ جنھوں نے ان کی کامیاب اپریشن میں ان کا سہار ا بنے۔ انھوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی کے بعد آغا خان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹروں ، عملہ ، ہسپتال میں کام کرنے والے چترالی بہن بھائیوں ، خصوصا ان افراد کا جنھوں نے یہ اپریشن ممکن بنانے میں انکی مدد کی ۔ منور شاہ نے بیرون ملک ، دوبئی ، کینیڈا،و دیگر ممالک کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں کراچی ، چترال و دیگر کے ان افراد کا کہ جنھوں نے مختلف طریقوں سے ان کے ساتھ مالی معاونت کی ۔ اور ان کے دل کا اپریشن کرانے میں معاون ثابت ہوئے۔

munawar shah rangeen chitral4

 

[fbvideo link=”https://www.facebook.com/chitraltimes/videos/1572182806175677/” width=”500″ height=”400″ onlyvideo=”1″]


شیئر کریں: