Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بھر میں پولیو وائر س کے خلاف چار روزہ مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر نے قطرے پلوا کر مہم کا افتتاح کیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے طول عرض میں پولیو وائرس کے خلاف چار روزہ مہم شروع ہوگیاہے۔جمعہ کے دن ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر نے چائلڈ اینڈ ویمن ہسپتال چترال میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلواکر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار احمد ، چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد ، ای پی آئی کوارڈنیٹر ودیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے اس موقع پر ای پی آئی کوارڈنیٹر کو ہدایت دی کہ ضلع بھر میں پولیو ٹیمیوں کی نگرانی کی جائے تاکہ کہیں بھی بچے پولیو کے خلاف قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔ ڈاکٹر اسرار احمدنے بتایا کہ ضلعے کے تمام دور دراز علاقوں میں ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔ جو اس چار روزہ مہم میں پانچ سال سے کم بچوں کو قطرے پلائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام چیک پوائنٹ ، مسافر آڈوں اور خاص کر آرندو، سورلاسپور ، یارخون لشٹ میں ٹیموں کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے کہ دوسرے علاقوں سے آنے والے بچوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ پولیو کے خلاف قطرے پینے سے محروم نہ رہیں۔

Polio immunization campaign kicked off in Chitral Polio immunization campaign kicked off in Chitral3


شیئر کریں: