Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

علامہ اقبال کی فکر روح اسلام زندہ رکھنا موجودہ دور میں ناگریز ہے۔آئی۔ایس۔او

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ)آئی۔ایس۔او پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر مبشر کاظم نے اسلامیہ کالج یونٹ کے تنظیمِ نو اور یوم ولادت علامہ اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکیم الامت علامہ اقبال کی فکرروح اسلام زندہ رکھنا موجودہ دور میں ناگریز ہے کیونکہ انکی فکر روح اسلام کے مطابق تھی اور وہ صرف ایک مخصوص دور تک نہیں بلکہ ہر دور کے لیئے ہے آج بھی جب ہم علامہ اقبال کے افکار پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں غفلت کی نیند اورغلامی سے نجات کا درس ملتا ہے کیونکہ علامہ اقبال کا پاکستان آج رو رہا ہے اور استعمار کی غلامی میں جکڑا ہوا ہے۔ اِن حیالات کا اِظہار آئی۔ایس۔اوپشاور ڈویژن کے صدر ر مبشر کاظم نے یومِ ولادت علامہ اقبال اور اسلامیہ کالج یونٹ کے تنظیمِ نو کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔
مزید کہا کہ جس نظریہ کے تحت قائد اعظم نے شرمندہ خواب تعبیر کیا اگر آج اْسی اقبالی نظریئے پرعمل کیا جائے تو مملکت حدادادکو درپیش مسائل سے چٹھکارا مل سکتا ہے۔


شیئر کریں: