Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے کیلوں کے بھٹیوں پر چھاپے ،بھاری مقدار میں کاربائیڈ ضبط

Posted on
شیئر کریں:

گلگت (چترال ٹائمز رپورٹ) جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریت گلگت نوید احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گلگت شہر میں کیلوں کے بھٹیوں پر چھاپے مارے اور کثیر مقدار میں بھٹیوں میں استعمال ہونے والا کیلشیئم کاربائیڈ اپنے قبضے میں لے لئے ،چھاپوں کے دوران اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے آئندہ کیلئے کیلوں کے بھٹیوں میں کاربائٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی اور گلگت شہر میں کاربائیڈ کی خرید و فروخت کرنے والے دکاندار وں اور سبزی فروشوں کو بھی کاربائٹ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔اے سی کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی بھی بھٹی میں کاربائیڈ استعمال کرنے پر نہ صرف اسے سیل کر دیا جائے گا بلکہ مالک کے خلاف زیر دفعہ 180تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی کر کے اسے جیل بھیج دیا جائے گاکاربائیڈ کا استعمال انتہائی مضر صحت ہے اور نہ صرف چند روپوں کی خاطر کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی ۔گلگت کے سیاسی ،سماجی اور انتظامی حلقوں نے انتظامیہ کے حالیہ کاروائی کو خوب سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایسی کاروائیاں روزانہ کی بنیاد وں پر جاری رکھ کر منافع خوروں کو لوگوں کی صحت سے کھیلنے سے باز رکھا جائے گا ۔

ac gilgit bazar checking 1

دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد کے زیر نگرانی تحصیل آفس تزئیں و آرائش کاکام جمعرات کے روز بھی زور و شور سے جاری رہا،واضح رہے کہ تحصیل آفس کے کئی ایک دیرینہ ایشوز جوکہ گزشتہ کئی ایک دہائیوں سے زیر التوا تھے وہ موجودہ اسسٹنٹ کمشنر نوید احمدکی زاتی دلچسپی اور کوششوں سے حل ہورہے ہیں تحصیل آفس گلگت کی نئی عمارت ہونے کے باوجود تحصیل آفس میں سائلوں کیلئے بیٹھنے کی جگہ میئسر نہ تھی جوکہ موجودہ اے سی کے دور میں فراہم کی گئی ہے اور اعلیٰ کوالٹی کے بنچز دفتر میں نصب کرا لئے گئے اسی طرح پینے کے پانی کی فراہمی ،ملازمین کی حاضری مانیٹر کرنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیف وغیرہ موجودہ اے سی اقدامات میں شامل ہے جبکہ حالیہ دنوں میں اپنے زیر نگرانی اے سی تحصیل آفس کے تمام گراوئنڈز کی تزیں و آرائش کاکام جاری کرایا ہوا ہے جسمیں تمام گراونڈز کی لیولنگ ،صفائی ستھرائی اور نشستوں کی تنصیب کاکام شروع کیا جا چکا ہے واش رومز کے حوالے سے ٹھیکہ دیا گیا ہے جبکہ تاریخ میں پہلی بار تحصیل آفس میں صفائی کے نظام میں خاطر خواں بہتری دیکھنے میں آئی ہے سائلین اے سی اور تحصیل عملہ کے رویہ سے انتہائی خوش دیکھائی دیتے ہیں اور موجودہ اے سی کے دور میں انقلابی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں ہیں عوم الناس کا کہنا ہے کہ موجودہ اے سی کا تحصیل دفتر میں کرپشن کا خاتمہ کرنے ،سائلین کے مسائل حل کرنے ،اور انکوسہولیات پہنچانے پر انکا نام گلگت کے تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔۔

گلگت انتظامیہ نے چہلم کے جلوس کے راستوں میں آنے والے تمام دکانوں کو سیل کر دیا
گلگت (چترال ٹائمز رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد کے حکم پر چہلم حضرت امام حسین کے سلسلے میں جلوس کے راستوں میں آنے والے تمام دکانوں کو سیل کر دیئے گئے تحصیل انتظامیہ کی طرف سے مختلف سیکٹر مجسٹریٹس نے الگ الگ کاروئیوں کے دوران آج جمعہ کے روز منائے جانے والے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں خزانہ روڈ ،ریسٹ ہاوس روڈ ،امامیہ جامع مسجد روڈ ،پونیال روڈ ،امپھری روڈ تا شہید علی محمد کے مزار تک کے دکانوں کو مجسٹریٹس کی موجود گی میں پولیس کے ٹیموں نے دکانوں کو سیل کر دیا دکانوں سیل کرنے کا مقصد جلوس کے راستوں کو حفاظتی نقطۂ نظر سے کلیئر کرنا ہے جبکہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے احکامات پر چہلم کے لئے فل پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں جمعرات کی رات گئے پولیس اور سکیورٹی اداروں نے چہلم کے جلوس کے راستوں پر تازہ دم پولیس جوانوں کو ڈیوٹی پر معمور کر دیا ہے واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر جلوس کی نگرانی بھی کررہے ہیںیاد رہے کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام آج پورے مذہبی جزبے کے ساتھ پورے ملک کی طرح گلگت میں بھی منایا جارہا ہے ۔۔


شیئر کریں: