پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دورہ چترال کے حوالے سے تصویری جھلکیاں
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان گزشتہ دن خصوصی طیارے کے زریعے چترال ائیر پورٹ پہنچے تو کمشنر ملاکنڈ، ڈی آئی آجی ملاکنڈ ، پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما و ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنما چترال پولو گروانڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفترکا افتتاح اور ان سے بریفنگ لی۔ جس کے بعد ڈی سی ہاوس میں مختلف وفود سے بھی ملاقات کی ۔ ان سب کی تصویری جھلکیاں قارئیں کی دلچسپی کیلئے شائع کی جارہی ہیں۔ جبکہ دونوں کی پولو گراونڈ میں خطاب کی تفصیلی خبر شائع ہوچکی ہے۔