Chitral Times

21st November 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • عمران خان اور پرویز خٹک جمعرات کے روز گرم چشمہ کا وزٹ کریں گے ۔

    November 8, 2017 at 8:21 pm

    چترال ( محکم الدین) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک بدھ کے روز چترال میں قیام کرنے کے بعد جمعرات کے روز گرم چشمہ کی وزٹ کریں گے ۔ خان صاحب اور وزیر اعلی پرویز خٹک شہزادہ امان الرحمن کی دعوت پر لٹکوہ کے صدر مقام گرم چشمہ جا ئیں گے ۔ جنہوں نے گذشتہ مہینے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان ، پرویز خٹک ، جہانگیر ترین اور محمود خان گرم چشمہ میں چند گھنٹے گزاریں گے اور پچھلے پہر واپسی کے بعد بذریعہ جہاز واپس پشاور روانہ ہوں گے ۔

  • error: Content is protected !!