Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

’’محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم‘‘کے شیڈول IIکے تحت ترمیم میں دینی مدارس کی رجسٹریشن ،نصاب،امتحانات،مانیٹرنگ اور دیگر ملحقہ سرگرمیوں کا اضافہ کیا جائے گا۔۔

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 139کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت خیبرپختونخوا نے یہ اعلان کیا ہے کہ خیبر پختونخوا گورنمنٹ کے رولز آف بزنس 1985میں مزید ترمیم کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق عنوان’’محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم‘‘کے شیڈول IIکے تحت ترمیم میں دینی مدارس کی رجسٹریشن ،نصاب،امتحانات،مانیٹرنگ اور دیگر ملحقہ سرگرمیوں کا اضافہ کیا جائے گا۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ اینڈایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں اثنا اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 139کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت خیبرپختونخوا نے ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985میں مندرجہ ذیل ترمیم کی جائے۔ڈائریکٹوریٹ آف ایوی ایشن کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل ایوی ایشن کر دیا جائے گا۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ریگولیشن ونگ) حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: