Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اور بلتستان کے لوگ انتہائی مہذب, نفیس اور ملک کے دیگر حصوں کے لئے مثا ل ہیں۔۔عمران خان

شیئر کریں:

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی روئیے سے ثابت کردی ہے کہ انہیں ملک سے نہیں بلکہ دولت سے پیار ہے اور جب عدالت نے پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد لند ن میں خریدے گئے چار محلات کے لئے ذرائع کے بارے میں پوچھا تو اس نے عدالت کے ساتھ قوم اور پارلیمنٹ کو بھی جھوٹ بولا اور نااہل بن گئے اور آج ان کی جھوٹ کی حقیقت ایک ایک ہوکر عیاں ہورہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ نے پہلی مرتبہ قوم کو امید دی ہے کہ اب اس ملک میں طاقتور کا بھی احتساب ہوگا جبکہ اس سے پہلے صرف غریب لوگ گرفتار ہوتے اور طاقتور اسمبلیوں میں پہنچ جاتے اور یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جب تک ملک میں عدالت کا نظام درست ہو تو قوم جڑی رہتی ہے اور اتنی مضبوط ہوتی ہے کہ ایٹم بم بھی اسے تباہ نہیں کرسکتی۔ ۔ بدھ کے روزپولو گراونڈ چترال میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ اب پہلی بار ان کی جدوجہد کے نتیجے میں بڑے بڑے لوگ کرپشن میں دھر لئے گئے ہیں اور کوئی کرپٹ سیاستدان بچ نہیں نکلے گا اور اگلے سال کے انتخابات میں یہ قوم ان کرپٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم، ماحولیات، مالیات اور انتظامی اصلاحات وہ چار نکات ہوں گے جن پر پی ٹی آئی کی اگلی حکومت بھر پور توجہ دے گی جن کے ساتھ ملک کی ترقی وحوشحالی کا راز وابستہ ہے اور اب تک کسی حکومت نے ان پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتی اور تمام ترقی یافتہ ممالک نے سب سے پہلے اپنی تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلی لے آئی اور ماحولیات کو بھی صحیح خطوط پر استوار کئے بغیر کوئی ترقی ممکن نہیں ہے جوکہ ہمارے ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں تباہ ہوکر رہ گئی اور یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ اس صوبے میں اے این پی اور ایم ایم اے کے دور حکومتوں میں مجموعی طور پر 200ارب روپے مالیت کے جنگل غیر قانونی طور پر کاٹی گئی تھی جس کے ازالے کے لئے ہم نے بلین ٹری سونامی شروع کی جوکہ کامیابی سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کو چلانے کے لئے پیسہ اکھٹاکرنے کا ایک مربوط نظام اس ملک کو دے دیں گے جس میں غریبوں سے ٹیکس لے کر ان کو غریب تر کرنے کی بجائے امیروں سے ٹیکس لے کر قومی خزانے کے بھر دیں گے جبکہ ہم ملک کو پچاس سال پہلے کا وہ سول سروس دیں گے جوپوری ایشیاء میں مشہور تھا اور اس میں ایسی ریفارمز لے آئیں گے کہ یہ قوم کی امنگوں کا آئینہ دار اور ان کے مسائل کو حل کرنے والا ہوگا۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ آئندہ کے لئے ضلع ناظم کاانتخاب براہ راست ہوگا تاکہ ایک طرف ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہو تو دوسری طرف ہر پارٹی بہتریں صلاحیتوں کے مالک افراد کو سامنے لائیں جوکہ ضلع کا نظم ونسق چلانے کے قابل اور اہل ہو جبکہ موجودہ نظام میں بالواسطہ انتخاب کے نتیجے میں بہتری صلاحیتوں کا مالک سامنے نہیں آتا اور یہ اس سسٹم کی خرابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ کے لئے ترقیاتی فنڈز ایم این اے اور ایم پی اے کے ذریعے خرچ ہونے کی بجائے ضلع ناظم کے ہاتھوں خرچ ہوں گے اور 1985ء سے پہلے یہی نظام رائج تھا جب ضیاء الحق نے ممبران اسمبلی کے ذریعے ترقیاتی کام کرنے سلسلہ شروع کیا جس سے سیاست میں خرابی کا طوفان برپا ہوا۔ انہوں نے کہاکہ جولوگ ترقیاتی فنڈز پر نظر جماتے ہوئے ہماری پارٹی میں ٹکٹ کے طلبگار ہیں، ان کو یہیں سے واپس جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں وزیر اعظم خاقان عباسی نے پارٹی کے ایم این ایز کو 94ارب روپے کی خطیر رقم جاری کردی ہے تاکہ وہ کچھ اپنی جیبوں میں ڈال دیں اور کچھ تو ترقیاتی کاموں کے بہانے سیاسی رشوت دے سکیں۔ انہوں نے چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرکے اپر چترال کا ضلع بنانے پر چترال کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ چترال اور بلتستان کے لوگ انتہائی مہذب اور نفیس ہیں اور جو ڈسپلن ان لوگوں میں پائی جاتی ہے، وہ ملک کے دیگر حصوں کے لئے مثا ل ہیں ۔ اس سے قبل وہ کلین اینڈ گرین چترال کے نام سے ویلج ناظمیں کے شروع کردہ پراجیکٹ کا افتتاح کیا جس میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی معاونت شامل ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ساتھ پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے ویلج ناظمین کی اس کاوش کو نہ صرف خیبر پختونخوا میں بلکہ پاکستان بھر میں ماڈل کے طورپر پیش کیا جائے گا۔

chitral PTI Chairman Imran Khan addresing a pubic gathering in Chitral Pologround pic by Saif ur Rehman Aziz111

imran chitral visit 1113 imran chitral visit 111 imran chitral visit 11 imran chitral visit 1

imran chitral visit 14

imran chitral visit 143

 

 


شیئر کریں: