Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عمران خان کے جلسہ کیلئے تیاریاں مکمل، چترال کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کے ساتھ ایجوکیشن بورڈ کا مطالبہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چےئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی چترال آمد اور پولوگراونڈ چترال میں جلسہ عام سے خطاب کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی رہنما بدھ کے دن تین بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔اس سلسلے میں چترال پولو گراونڈ میں تقریبا پانچ ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ پاکستان کے معروف میوزک اور ساونڈ پروائیڈر ڈی جے بٹ بھی اپنی ٹیم اور سامان کے ہمراہ پولو گراونڈ میں پہنچ چکا ہے ۔ اور ساتھ اسٹیج کیلئے چار ٹرکوں پر مشتمل کنٹینر بھی پولو گراونڈ پہنچادئیے گئے ہیں۔ جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایم پی اے بی بی فوزیہ و دیگر رہنما موقع پر موجود ہیں۔ پولو گراونڈ اور چترال بازار کو خوش آمدی بینروں اور پارٹی کے جھنڈوں سے سجایا گیاہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق جلسہ کیلئے چترال پولو گراونڈ کو بھر دیا جائیگا۔ جو چترال کی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ یاد رہے کہ اس جلسہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک چترال کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین سے چترال کے تقریبا چالیس ہزار طلباو طالبات کیلئے الگ ایجوکیشن بورڈ کی قیام کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

chitral pti jalsa134 chitral pti jalsa13 chitral pti jalsa1 1 chitral pti jalsa fouzia mpa


شیئر کریں: