Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

668 میگا واٹ کے منصوبوں کے معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی، ریشن پراجیکٹ بھی بہت جلد مکمل کیا جائیگا۔۔محمد عاطف

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی وزیر تعلیم وتوانائی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 1.5ارب ڈالر کی لاگت سے 668 میگا واٹ کے منصوبوں کے معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ 56میگاواٹ کے منصوبے اگلے مہینے تک مکمل کرلئے جائیں گے۔ جبکہ 214میگا واٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ 2.6 میگا واٹ مچئی پاور پراجیکٹ سے بجلی پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔ جبکہ 356 منی مائیکرو ہائیڈ ل منصوبوں کی کامیابی کے بعد مزید 650 منی مائیکرو ہائیڈ ل پراجیکٹس پر جلد کام شروع کردیا جائیگا۔ جبکہ 5600سکولوں کی سولرائزیشن کے بعد مزید 8000 سکولوں کو بھی سولرائز کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ 187 بی ایچ یوز کو بھی سولرائز کررہے ہیں ۔ وہ انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے کانفرنس روم میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری انرجی اینڈ پاور انجینئر نعیم خان ، چےئرمین (SSU) صاحبزادہ سعید ، C.E.O کے پی او جی سی ایل رضی الدین، اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو بریفنگ کے وقت بتایا گیا کہ مچئی اور پیخور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں جبکہ درال خوڑ ہائیڈرو پراجیکٹ اسی مہینے میں مکمل کیا جائیگا۔ اسکے ساتھ ساتھ چار ہزار مساجد کو سولرائز کرنے کیلئے پراجیکٹ کے ٹینڈر ہوچکے ہیں اور کنٹریکٹرز کو کام دسمبر 2017 تک ایوارڈ کیا جائیگا۔ یہ پورا پراجیکٹ چار مہینوں کے اندر اندر مکمل کردیا جائیگا۔ جبکہ 650 منی مائیکرو ہائیڈل پاور پلانٹس پراجیکٹ کے ٹینڈر ز بھی ہوچکے ہیں اور جون 2018سے پہلے آدھا پراجیکٹ مکمل کیا جائیگا۔ ان 650پلانٹس میں تقریباً160 پلانٹس کینال پر لگائے جائیں گے۔ جبکہ ریشون چترال پراجیکٹ بھی بہت جلد مکمل کیا جائیگا۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ ان پراجیکٹس کی تکمیل سے صوبے میں بجلی کے بحران میں کافی حد تک کمی واقع ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی پوری کوشش کررہی ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
1315