Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کھیلوں کا فروغ پرامن چترال کے لئے انتہائی ضروری ہے،.,,, صوبیدار امیر اللہ 

Posted on
شیئر کریں:

گرم چشمہ(نمائندہ چترال ٹائمز)گرم چشمہ میں جاری انٹرسکول ٹورنامنٹس کے سلسلے میں ہونے والے فٹ بال کے مقابلوں کا اختتام ہوگیا ہے۔ فائنل میچ پبلک سکول کریم آباد اور گرم چشمہ ہائر سیکنڈری سکول کے درمیان ہوا جو ہائیر سیکنڈری سکول کی جیت سے اختتام پذیر ہوا۔اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن صوبیدار (ر) امیر اللہ نے کہا ہے کہ کھیل کا مطلب گراؤنڈ میں موجود فٹ بال سے کھیلنا نہیں ہوتا۔ اس سے نوجوانوں میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ علاقے میں امن کو فروغ ملتا ہے۔ کھیلوں کے لئے جمع ہونے والے نوجوان اور دوسرے افراد میں باہمی ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔ اور بہتر تعلقات کی راہ میں کھیل ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے آخر میں دونوں ٹیموں کی عمدہ کھیل پیش کرنے پر تعریف کی۔

amirullah subidar ghss garamchahsma amirullah subidar ghss garamchahsma2


شیئر کریں: