Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام ڈپٹی کمشنرز کو سموگ سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پرفارمنس مینجمنٹ ایڈ ریفارمز یونٹ خیبر پختونخوا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سموگ سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی ہیں ۔ آج یہاں سے جاری ایک مراسلے میں محکمہ صحت ، محکمہ اطلاعات اور پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام ڈیپارٹمنٹس سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے عوامی آگاہی مہم چلائے اور اس سلسلے میں غیر ضروری طور پر فضلوں کے باقیات ، کوڑا کرکٹ اور ڈائر،ربڑ وغیرہ جلانے پر پابندی عائد کریں اور عوام کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کریں ۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام دوران سفر باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال اور دیگر ضروری احتیاطی تدابیر کریں ۔ حکومت نے پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سموگ کے بارے میں معلومات اور فوری حکومتی امداد کے لئے ہیلپ لائن 1700کو فعال رکھیں اور ضلعی انتظامیہ کو گرد و غبار والی جگہوں پر پانی جھڑکاؤ کرنے ی ہدایت کی ہے ۔

 


شیئر کریں: