Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت انتظامیہ کا ہنزل میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،متعددتجاوزات کنندگان گرفتار ، اراضی واگزار

شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ ) تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نویداحمد سٹی مجسٹریٹ کے ہمراہ ہنزل کا تفصیلی دورہ کیا اور وہیاں پر تجاوزات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے خالصہ سرکار پر تعمیرات کرنے والے متعدد تجاوزات کنندگان گرفتار کر لئے جبکہ شروع کی گئیں تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ انتظامیہ کیا جنب سے آج کے کاروائی کے نتیجے میں درجنوں کنال سرکاری اراضی کو واگزار کرالیں گئی ہے جس میں مستقبل میں غذر چترال ہائی وے بننے کی صورت میں سرکار کو کروڑوں روپے ماویضوں کی شکل میں ادا کرنا پڑ سکتا تھا ،اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کے موقع پر تجاوزات کنندگان کے خلاف رپورٹ نہ کرنے والے ریونیو سٹاف کے خلاف اظہار برہمی کرتے ہوئے سوموار کے روز ان کے خلاف سخت کاروائی کا بھی اعلان کیا علواہ ازیں اے سی نے نائب تحصیلدار چراغ لادین کو سوموار کے روز پورے حلقے کا دورہ کرکے باقی ماندہ تجاوزات کے خلاف بھی کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے کاروائی کے دوران کہنا تھا کہ ہم کسی بھی جگہ پر ایک انچ کی تجاوز کی کی بھی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے اور تجاوزکنندگان مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔ ہماری کاروائیوں کی وجہ سے تجاوزات مافیا نے سائٹ کے علاقوں کا رخ کر لیا ہے مگر ہم انکو خبر دار کردینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کو اپنے علاقے میں سکون سے نہیں بیٹھنا دینگے ۔۔

دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد کا علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ ہنزل ،بارگو ،شروٹ اور شکیوٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر ہوٹلوں ،دکانوں،سرکاری دفاتر ،اور ڈسپنسریوں کے دورے کے ساتھ ساتھ عمائدین سے سے ملاقاتیں بھی کیں دورے کے دوران مختلف دکانوں سے کثیر مقدار میں زائدالمعیاد اشیاء بھی برآمد کر کے قبضے میں لیں جبکہ سکوں اور ڈسپنسریوں کے دورئے کے دوران سٹاف کی حاضری بھی چیک کی،عمائدین نے اے سی گلگت سے ملاقات کے دوران اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جسے اسسٹنٹ کمشنر نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد نے فوڈ چیک پوسٹ شروٹ کابھی دورہ کیا اور وہاں پر سٹاف کو چاک و چوبند انداز میں ڈیوٹی کرنے کی نصیحت کی اے سی کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹ پر موجود عملی مخلصانہ طور پر ڈیوٹی سرانجام دیکر آٹے کی ممکنہ سمگلنگ روکننے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر کے دورے کے موقع پر متعلقہ تحصیلداروں کو بھی ہفتہ وار ان تمام دور دراز علاقوں کی دورہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل کیا جاسکیں ۔ہنزل ،بارگو ،شروٹ اور شکیوٹ کے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے دورے کو نہایت ہی خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس موقع پر کہا کہ اے سی گلگت نویہد احمد وہ پہلے اسسٹنٹ کمشنر ہے جو گلگت شہر کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں کو بھی باقاعدہ گی سے دورے کرکے عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کر تا ہے ان تمام حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت مستقبل میں بھی اپنی مخلصانہ کوششیں جاری و ساری رکھیں گے ۔۔

ac gilgit bazar checking


شیئر کریں: