Chitral Times

20th November 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • یونیورسٹی آف چترال میں نیشنل بک فاوٗنڈیشن کے اشتراک سے ایک عظیم الشان کتب میلے کا اہتمام

    November 4, 2017 at 6:18 pm

    چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) پراجیکٹ ڈائیریکٹر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیربخاری کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے نیشنل بک فاوٗنڈیشن کے تعاون کے ایک فقیدالمثال کتب میلے کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کا مقصد چترال جیسے دورافتادہ علاقے کے طلبہ و طالبات، سکول، کالج اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور عام علم دوست اور کتب بین خواتین و حضرات کیلئے ہر موضو ع پر معیاری کتب تک رسائی کو ممکن بناناہے۔ میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تقریباًایک لاکھ کتب خصوصی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہونگے۔ یہ میلہ 6سے 8نومبر 2017تک جاری رہے گا۔

  • error: Content is protected !!