Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہوٹلزوریسٹورنٹس کو15دن میں ڈی ٹی ایس کیساتھ رجسٹرڈ کرنے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )صوبائی دارالحکومت پشاورمیں موجود غیر رجسٹرڈہوٹلز اورریسٹورنٹ کو ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کیساتھ 15دنوں میں رجسٹرڈ کرنے اور ان میں عوام کیلئے حفظان صحت کے معیار کو بہتررکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہواجس میں ڈائریکٹرڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز محمد عربی ، اسسٹنٹ کمشنراور دیگر افراد نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی ابھی تک رجسٹریشن نہیں کی گئی انہیں 15 دن کے اندر اندر اپنی رجسٹریشن کرائے جس کے بعد انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ جن ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے ذمہ بقایاجات باقی ہیں وہ بھی ان کی ادائیگی جلد از جلد یقینی بنائیں اور ہوٹلز میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے ریٹ بھی مقرر کئے جائیں، شہریوں اور سیاحوں کیلئے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں حفظان صحت کے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈائریکٹرٹورسٹ سروسز محمد عربی نے کہاکہ پشاور کے علاوہ نوشہرہ، بونیر، کوہاٹ، لکی مروت ، ایبٹ آباد اور چارسدہ میں بھی ڈپٹی کمشنر کیساتھ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شہریوں کو بہترین اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے اور ہوٹلزو ریسٹورنٹس میں صفائی کی صورتحال بہتربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ، ہماری کوشش ہے کہ صوبہ میں مہمان نوازی کے عالمی معیار کو یقینی بنایا جائے ۔


شیئر کریں: