Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہمارےدور حکومت میں صوبے کے کسی بھی حصے سے زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی……..پرویزخٹک

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے اپر کوہستان میں علاقہ سیو کی چار دوراُفتادہ یونین کونسلوں پرمشتمل نئی تحصیل بنانے کے مطالبے پر ہمدردانہ غور کا یقین دلاتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے دور حکومت میں صوبے کے کسی بھی حصے سے زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی بلکہ ماضی کی زیادتیوں اورمحرومیوں کا ازالہ اب کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیر اعلیٰ کے سیاسی رابطہ کار اور پی ٹی آئی کے ریجنل صدر زرگل خان اور مشیربرائے صوبائی رابطہ حاجی عبد الحق کی زیر قیادت کوہستان کے زعماء کے 40 رکنی وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ہماری حکومت عوام کی مشکلات اور ضروریات کے تحت اقدامات اُٹھاتی ہے تاکہ عوام باالخصوص غریبوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم ہوں انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور ریونیو کی ٹھوس رپورٹوں کی بنیاد پر نئی تحصیل کا جائزہ لے گی۔پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت نے تبدیلی کاآغازکیاہے جو حکومتی نظام اورشعبوں کے ساتھ ساتھ صوبے کے دورافتادہ علاقوں میں بھی نظرآناشروع ہوچکا ہے اوروہ علاقے ترقی کی راہ پرگامزن ہوچکے ہیں جنہیں ماضی میں عمداًپسماندہ رکھاگیاستم یہ کہ وہاں کے لوگوں کوصحت وتعلیم کی بنیادی ضروریات کیلئے بھی روزانہ سینکڑوں میل کی مسافت طے کرناپڑتی تھی انہوں نے کہاکہ اپرکوہستان،لوئرکوہستان اور کولئی پالس کے تین اضلاع بننے سے اہل کوہستان کادیرینہ مطالبہ پوراہونے کے علاوہ وہاں کے غریب لوگوں کی لاتعداد دشواریاں اور مشکلات ختم ہوئی ہیں انہوں نے کوہستانی زعماء کی درخواست پرعلاقے میں فرض شناسی کا مظاہر ہ کرنے والے انتظامی ومحکمانہ عملے کے تبادلے نہ کرنے کا یقین بھی دلایا تاہم واضح کیا کہ صوبائی حکومت صرف اُن افسران کا تبادلہ کرتی ہے جن کے بارے میں عوامی شکایات سامنے آتی ہیں۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ کوہستان کے تینوں اضلاع کے عوام تبدیلی کے ایجنڈے پر عملدرآمدمیں حکومت سے پوراتعاون کریں گے اورمحکموں کی کارکردگی پر پوری نظررکھیں گے محکموں کی کارکردگی اورعملے کی حاضری سے متعلق کوئی بھی شکایت ہمارے نوٹس میں لائی جائے تاکہ ان کافوری ازالہ کیاجاسکے۔ کو ہستان کے زعماء نے اس موقع پر نئے اضلاع اور تحصیلوں کے قیام اور تعلیم و صحت کی مقامی سطح پر سہولیات کی بہتری سے متعلق اہل کوہستان کی دیرینہ آرزوپوری کرنے اوران کی مشکلات کے حل کاتاریخی اورانقلابی قدم اٹھانے پروزیراعلیٰ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہیں عمران خان کی زیرقیادت پاکستان تحریک انصاف اور اسکی حکومت سے اسی طرح کے انصاف کی توقع تھی جوپوری ہوگئی اوراس کی وجہ سے دونوں کوہستانی اضلاع کے عوام خوش اور مطمئن ہیں نیز یقین دلایاکہ ہم احسان فراموش لوگ نہیں،ہم احسانوں کابدلہ چکانابھی جانتے ہیں انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہارکیاکہ کوہستانی زعماء کاتعلق مختلف پارٹیوں سے رہااورصوبے میں ان کی حکومت بھی رہی مگرماضی کی ہر حکومت نے اگرچہ ان سے وعدے کیے مگر اقتدارکے مزوں میں گم ہو کر ہم سے کیے وعدے بھی بھولتے رہے انہوں نے پرویزخٹک کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اپناوعدہ پوراکرکے انہوں نے صادق وامین ہونے اوراپنی پارٹی ومٹی سے وفاداری کے تقاضے پورے کردیے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ کواپر کوہستان کادورہ کرنے کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ جلدوہاں کادورہ کریں گے اوراہل علاقہ کودرپیش دیگرمسائل ومطالبات کاموقع پرجائزہ لے کران کے ازالے کیلئے احکامات جاری کریں گے۔

cm kp meeting with kohistan delegation


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
1104