Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

19ویں عالمی یوتھ اینڈسٹوڈنٹس فیسٹیول میں ٹورازم کارپوریشن کی شرکت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا میں بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے اور صوبہ کے سیاحتی مقامات کی بیرون ممالک میں رونمائی کیلئے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے روس میں منعقدہ 19ویں عالمی یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس فیسٹیول میں شرکت کی جس میں ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے انفارمیشن ڈیسک کے انعقاد سمیت بین الاقوامی سیاحوں کو صوبہ کی جانب راغب کرنے کیلئے ویڈیوڈاکومنٹری چلائی گئی جبکہ اس کے علاوہ سیاحتی مقامات کے برؤشرز، پمفلٹ ، صوبائی ثقافتی اشیاء کی رونمائی ، کارپوریشن کی جانب سے سیاحوں میں تحائف کی تقسیم اورغیرملکی خواتین میں صوبائی و ملکی ثقافت اجاگر کیلئے ثقافتی لباس بھی تقسیم کئے گئے ،اس موقع پر ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے لگائے گئے انفارمیشن ڈیسک پر آنے والی غیرملکی خواتین کو مہندی بھی لگائی گئی جس پر انہوں نے ٹورازم کارپوریشن کی مہمان نوازی کو سراہا، ٹورازم کارپوریشن کے سٹال پر سیاحوں کیلئے صوبائی ثقافتی لباس بھی سجائے گئے تھے جس پرپاکستان اور خاص پر خیبرپختونخوا کی خواتین کی دستکاری سے تیار کردہ شلوار قمیص، ڈپٹہ، چادر ، ہینڈ بیگ اور دیگر اشیاء شامل تھیں، جن میں خواتین نے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے انکی خریداری کی، اس موقع پر بین الاقوامی سیاحوں کو ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے سالانہ کلینڈر میں شامل بین الاقوامی سطح کے مشہور ایونٹس جن میں شندور پولو فیسٹیول، کالاش فیسٹیول اور دیگر شامل کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں جبکہ ساتھ ہی ناران، کاغان ،نتھیاگلی اور دیگر سیاحتی مقامات سمیت صوبہ میں بین الاقوامی سیاحوں کیلئے صوبائی حکومت اورٹورازم کارپوریشن کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ، انفارمیشن ڈیسک پر آنے والے غیرملکی سیاحوں کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے اور شندور پولو فیسٹیول اور کالاش فیسٹیول مشہور ایونٹس ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات خوش آئند ہیں،غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان اور خاص کر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر آنے اور سیر و تفریح میں دلچسپی ظاہر کی ، جنرل منیجرایڈمن اینڈپراپرٹیز ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا سجادحمید نے کہاکہ کارپوریشن نے کافی کم عرصہ میں صوبہ میں سیاحتی مقامات کی آباد کاری سمیت غیرملکی سیاحوں کو بھی صوبہ کی جانب راغب کیا ہے جو کہ صوبہ کی معیشت کیلئے ایک بہترین اقدام ہے ،منیجرمارکیٹنگ اینڈانچارج میڈیاحسینہ شوکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹورازم کارپوریشن صوبہ میں نئے سیاحتی مقامات بھی آباد کررہی ہے تاکہ ملکی و غیر ملکی سیاح اب ان نئے مقامات کی جانب بھی راغب ہوں ان کی اس جانب راغب ہونے سے صوبہ کے عام لوگ بھی مستفید ہونگے، سیاحت ملکی معیشت میں بہترین کیلئے ایک اہم رول ادا کرتی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سیاحت کے ذریعے ملکی اور صوبہ کی معیشت کو مستحکم کیا جائے۔

TCKP youth and student festival TCKP youth and student festival1 TCKP youth and student festival11 TCKP youth and student festival112


شیئر کریں: