Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف سیکریٹری کی ڈپٹی کمشنرز کو کھلی کچہریوں میں نہایت شائستگی سے عوامی مسائل کی جانب توجہ دینے کی ہدایت

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو جاری کئے گئے ضابطہ کارکے تحت کھلی کچہریوں میں اپنی آمد بروقت ممکن بنانے اور نہایت سادگی اور شائستگی سے عوامی مسائل کی جانب توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔تمام ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کھلی کچہریوں کا انعقادموثر انداز اور روایتی طریقوں سے ہٹ کر کریں جبکہ ان کھلی کچہریوں کے انعقاد میں سٹیج ،میزیں اور صدارتی کرسیاں لگانے سے اجتناب کیا جائے اور عوام کی جانب سے مسائل کی نشاندہی پر شائستگی سے ان کے حل کے لئے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ کھلی کچہریوں میں بروقت آمد سے لوگوں کو انتظار کی زحمت سے بچائیں۔


شیئر کریں: