Chitral Times

21st November 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • چیف سیکریٹری کی ڈپٹی کمشنرز کو کھلی کچہریوں میں نہایت شائستگی سے عوامی مسائل کی جانب توجہ دینے کی ہدایت

    October 31, 2017 at 10:01 pm

    پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو جاری کئے گئے ضابطہ کارکے تحت کھلی کچہریوں میں اپنی آمد بروقت ممکن بنانے اور نہایت سادگی اور شائستگی سے عوامی مسائل کی جانب توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔تمام ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کھلی کچہریوں کا انعقادموثر انداز اور روایتی طریقوں سے ہٹ کر کریں جبکہ ان کھلی کچہریوں کے انعقاد میں سٹیج ،میزیں اور صدارتی کرسیاں لگانے سے اجتناب کیا جائے اور عوام کی جانب سے مسائل کی نشاندہی پر شائستگی سے ان کے حل کے لئے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ کھلی کچہریوں میں بروقت آمد سے لوگوں کو انتظار کی زحمت سے بچائیں۔

  • error: Content is protected !!