Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چھٹی عالمی ہندکو کانفرنس دسمبر میں پشاور میں ہو گی

Posted on
شیئر کریں:

کانفرنس کا موضوع ’’ہند آریائی تے پاکستانی زباناں دی ترقی تے فروغ دے ذریعے قومی یکجہتی دا حصول‘‘ ہے

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان،پشاور اور گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاورکے زیر اہتمام چھٹی عالمی ہندکو کانفرنس دسمبر کے پہلے ہفتے میں گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کے احمد علی سائیں آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی۔کانفرنس کا موضوع ’’ہند آریائی تے پاکستانی زباناں دی ترقی تے فروغ دے ذریعے قومی یکجہتی دا حصول‘‘ رکھا گیا ہے۔ کانفرنس کے کنوینئر گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری اور گندھارا ہندکو اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹیو کمیٹی محمد ضیاء الدین ہیں۔اس کانفرنس میں گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا ور وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی شرکت بھی متوقع ہے۔کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی مندوبین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو عصر حاضرکے لسانی مسائل اور تحقیقی عنوانات پر مشتمل مقالہ جات پیش کرینگے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ، ثقافتی نمائش ، ہندکو ثقافتی پینٹنگ ، ہندکو مشاعرہ ، پوسٹر پریزنٹیشن اورہندکولوک موسیقی کے پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔کانفرنس کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ۔ گندھارا ہندکو اکیڈمی کے سٹاف کو ا س سلسلے میں مختلف امورحوالے کر دئیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ گندھارا ہندکو بورڈکواس سے پہلے بھی 5 کامیاب عالمی ہندکو کانفرنسیں منعقد کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔


شیئر کریں: