Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی، انٹر سکول زونل ٹورنامنٹ آدبی پروگرامات اختتام پذیر

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( جمشید احمد)محکمہ تعلیم خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام سب ڈویثرن مستوج میں جاری ادبی پروگرامات گذشتہ دن اختتام پذیر ہوئے جس میں مختلف سکولوں کے طلباء کے درمیاں گورنمنٹ ہائی سکول موژگول میں مقابلہ ہوا جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر آحمد غازی گورنمنٹ ہائی سکول سنوغر نے کی جبکہ مہماں خصوصی وائیس پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کوشٹ آمان اللہ تھے ۔نظامت کی فرائیض نور الصباح (sst ) نے انجام دی پروگرام میں مختلف سکولوں کے طلباء مختلف مقابلوں میں حصہ لیے جن میں حسن قرات ، نعت خوانی، تقرری مقابلہ، ذہنی ازمائیش کا پروگرام، مضمون نویسی،ڈرائنگ وعرہ شامل تھے پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ابتدائی کلمات ہیڈ ماسٹر ہائی سکول موژگول نعیم الرخمن نے پیش کر تے ہوئے مہمانوں کو خوش امدید کہا اسطرح طلباء کے درمیاں ادبی مقابلہ شروغ ہوا اس طرح حسن قرات کا مقابلہ کلیم اللہ جی ایچ ایس ایس شاگرام۔ نعت خوانی یاسر احمد گورنمنٹ ہائی سکول سنوغر، قومی ترانہ کلیم اللہ اینڈ ہمنوا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام، اردو تقریر پرویز عالم گورنمنٹ ہائی سکول کھوت، انگریزی تقریر کامران نواز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج، ملی نعمہ تنویراملک اور ساتھی جی ایچ ایس ایس شاگرام، مضمون نویسی محبوب الرخمن گورنمنٹ ہائی سکول کوشٹ ،ڈرائینگ سلمان نواز گورنمنٹ ہائی سکول بونی اور ذہنی ازمائیش کا مقابلہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج نے جیتا اخر میں ونرز میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔

inter school torunament mastuj inter school torunament mastuj2 inter school torunament mastu1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
1010