Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال چیو ڈوک کے رہائشی عبد القیوم گزشتہ 13برسوں سے بستر پر پڑا کسی مسیحا کے منتظر ہے، سماجی شخصیت حاجی محمد ظفر کی طرف سے پچاس ہزار روپے کا امداد پہنچادیا گیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) دوبئی میں مقیم معروف سماجی شخصیت اور اورسیز چترالیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر حاجی محمد ظفر نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کی خبر پر چترال شہر کے چیو ڈوک سے تعلق رکھنے والے مغذور نوجوان عبدالقیوم خان ولد شیر خان کو پچاس ہزار روپے کی مالی امداد بھیج دی۔ جسے اخبار کے چیف ایڈیٹر سیف الرحمن عزیز نے گزشتہ روز ان کے حوالے کردیا۔ میٹرک پاس کرنے کے بعد پاک آرمی میں بحیثیت سپاہی سیلیکشن کا پروانہ ملنے اور ایک ماہ بعد فورس کو جائن کرنے کا خواب آنکھوں میں سجانے والے اس نوجوان کی قسمت میں کچھ اور ہی لکھا گیا تھا جوکہ اس دوران ایک حادثے سے دوچار ہوا اور ہمیشہ کے لئے مغذور بن بیٹھے ۔ اور گزشتہ 13برسوں سے بستر پر پڑا ہے۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دکھ بھری کہانی سناتے ہوئے کہاکہ سماجی کاموں میں حصہ لینے اور اپنے ہمسایوں کے کاموں میں ہاتھ بٹانے کی عادت سے سرشار وہ ایک ہمسایہ کے گھر کی تعمیرکے لئے کھدائی میں مصروف تھاکہ مٹی کا تودہ ان پر آگرا اور ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ڈال دیا اور یوں وہ بستر سے لگ کر رہ گئے ۔ غربت کی وجہ سے وہ علاج بھی نہ کراسکے جس کا تخمینہ بیس لاکھ روپے لگایا گیا اور ان کا باپ جوکہ بہت قلیل تنخواہ پر پرائیویٹ جگہ میں چوکیداری کررہے ہیں، ایک دفعہ اپنا گھر بیچ کر ان کی علاج کا فیصلہ کیا اور خریدار پارٹی بھی آگئی لیکن اس نے خود انکار کردیا اور وہ اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کو چھت سے محروم نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔جس کے دو چھوٹے بھائی اور ایک بہن ہے۔ عبدالقیوم خان اب بھی باہمت ہیں اور اپنی چھوٹی موٹی ضروریات خود ہی پوراکرنا چاہتے ہیں کیونکہ تین ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے اپنے باپ کے کندھوں سے وہ اپنا بوجھ ہلکاکرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے وہ اپنے پاس روزانہ استعمال کی چیزوں کا ایک چھوٹی الماری رکھ دی ہے اور گاؤں کے بچے ان سے خریداری کرتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ مطلوبہ رقم دستیاب ہو تو وہ علاج کرواکر نارمل زندگی گزارنے اور اپنے غریب ماں باپ کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔ عبد القیوم نے یہ بھی بتایا کہ وہ باہر روڈ پر ایک دکان کھولنا چاہتا ہے ۔ جہاں وہ ویل چیئر پر بیٹھ کر لوگوں سودہ سلف دے سکتا ہے۔ مگر مالی حالت اس قابل نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے ماں باپ اور چھوٹے بہن بھائیوں پر بوجھ بن گیاہے۔

اگر کوئی عبد القیوم کے ساتھ مدد کرنا چاہتے ہیں تو ان کے موبائل نمبر 03231902076پررابطہ کرسکتے ہیں۔

abdul qayum chew dok chitral333

abdul qayum chew dok chitral3330

 


شیئر کریں: