Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ژوپو پل خستہ حالی کا شکار، فوری مرمت نہ ہونے کی صورت میں حادثے کا خدشہ ، انتظامیہ فوری نوٹس لیں

شیئر کریں:

ژوپو جیب ایبل پل خستہ حالی کا شکار، فوری مرمت نہ ہونے کی صورت میں حادثے کا خدشہ ، انتظامیہ فوری نوٹس لیں ۔۔عوامی حلقے

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) یارخون اور بروغل ویلی کو چترال اور ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد رابطہ پل خستہ حالی شکار ہے ۔ جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ علاقے کے عوام نے صوبائی حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور خصوصی طور پر ڈپٹی کمشنر چترال سے جیب ایبل پل کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر اس کی طرف توجہ نہ دی گئی تو کسی بھی حادثے کی صورت میں قیمتی جانوں کی ضیاع کا خدشہ ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ بار بار مطالبے کے باوجود کسی نے اس کی طرف توجہ نہیں دی ۔ جس کی وجہ سے پل روز بہ روز خستہ حالی اور ناکارہ ہوتی جارہی ہے۔ جبکہ سردیوں کیلئے ابھی تک علاقے میں گندم یا دیگر خوردونویش کی تاحال اسٹاک نہیں کی گئی ہے۔

zhupu bridge yarkhoon mastuj


شیئر کریں: